شامی کالم نگار عروبہ برکات بیٹی سمیت قتل

 
0
2184

اسلام آباد ستمبر 23 ( ٹی این ایس) معروف شامی کالم نگار عروبہ برکات اور ان کی بیٹی حلا برکات کو ترکی کے شہر استنبول میں قتل کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک پولیس کو دونوں ماں بیٹی کی لاشیں ان کے فلیٹ سے ملی ہیں۔ عروبہ کی ہمشیرہ شذی برکات کے مطابق ان کی بہن گزشتہ چالیس برسوں سے اخبار کے پہلے صفحے پر کالم لکھ رہی تھیں جن میں وہ مجرموں کا تعاقب کر کے ان کا چہرہ بے نقاب کیا کرتی تھیں۔شذی نے شامی حکومت پر اپنی بہن کے قتل کا مورودِ الزام ٹہراتے ہوئے کہا کہ اس نظام نے میری بہن کو اسّی کی دہائی سے بے گھر کر رکھا تھا اور بالاآخر ایک اجنبی سرزمین پر اس کو موت کی نیند سلا دیا

۔یاد رہے کہ عروبہ برکات شامی حکومت کی مخالف تھیں جو ماضی میں اپوزیشن کی قومی کونسل میں شامل ہو گئی تھیں۔ وہ شامی انقلاب کی حمایت کے حوالے سے اپنے موقف کے سبب جانی جاتی تھیں۔ان کی بیٹی حلا شامی ادارے اورینٹ فاونڈیشن میں بطور صحافیہ کام کر رہی تھیں۔