راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی تھانہ صادق آباد پولیس نے خاتون کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے صادق آباد کے مذکورہ علاقہ سمیت گردونواح میں گمشدہ خاتون کی تلاش عمل میں لائی گئی ہے،وائرلیس کنٹرول اور دیگر ذرائع سے بھی شہر بھر میں اس حوالے سے چیکنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز مانیٹرنگ سمیت تمام ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں گمشدہ خاتون کی فیملی سے مسلسل رابطہ ہے، خاتون کو جلدازجلد تلاش کرکے انکے ورثا کے حوالے کیا جائے گا سی پی او













