اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے انقلابی قدم,جڑواں شہروں کی خواتین کے لئے “آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹررائیڈنگ سکول” کا افتتاح کر دیا۔ آئی ٹی پی اڑان منصوبہ خواتین کی محفوظ اور خودمختار نقل و حرکت کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔ خواتین کو کار کے ساتھ موٹر سائیکل اور سکوٹی ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران، خواتین پولیس افسران، خواتین اور دیگر شہریوں نے بھی شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے “آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ سکول” کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اڑان منصوبہ خواتین کی ڈرائیونگ تربیت کے ساتھ اعتماد اور خودمختاری کی علامت ہے، جہاں خواتین کو کار کے ساتھ موٹر سائیکل اور سکوٹی ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی پی اڑان منصوبہ خواتین کی محفوظ اور خودمختار نقل و حرکت کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے اور خواتین کے خوابوں کو پرواز دینے کی عملی کوشش ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین کے آزادانہ اور محفوظ سفر کے لیے اہم پیش رفت ہے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوںنے کہا کہ “آئی ٹی پی اڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ سکول”میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیتی انتظامات مکمل ہیں۔ اس سکول میں جدید ڈرائیونگ ٹریک اور عملی تربیت کے خصوصی انتظامات بھی موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی پی اڑان رائیڈنگ سکول میں خواتین انسٹرکٹرز کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو باقاعدہ سرٹیفکیٹس بھی جاری کئے جائیں گے۔ سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ یہ سکول جڑواں شہروں کی طالبات اور ورکنگ ویمن کے لئے خصوصی سہولت ہے اور اس سے خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا



















