اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان یوتھ پارلیمنٹ ممبران کے وفد کا وفاقی سیف سٹی کا دورہ وفد کو سیف سٹی کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیاگیا,تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈ نٹ آف پولیس سیف سٹی اسلام آباد اویس علی خان کی زیرِ ہدایات سافٹ ویئر انجینئر عصمت اللہ نے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ ممبران کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا،وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر اور “پکار “15- ایمرجنسی ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر سیف سٹی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،اور آخر میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں

















