اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں ملوث سابقہ ریکا ر ڈیا فتہ “کبا ڑی گینگ “کے تین ارکان سرغنہ سمیت گرفتار،گرفتار گینگ سے ایک کر وڑ 15لا کھ روپے سے زائد کا ما ل مسروقہ اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں ملوث سابقہ ریکا ر ڈیا فتہ “کبا ڑی گینگ “کے تین ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا، پولیس ٹیم نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کر وڑ 15لا کھ روپے سے زائد کا ما ل مسروقہ نقدی، زیو رات، گھڑ یا ں اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا،ملزمان اسلام آباد پولیس کو گھر یلو چوری کی متعددوارداتوں میں مطلوب تھے،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لارہی ہے اور یہ تب تک جاری رہیں گی جب تک یہ شہر امن کاگہوارہ نہ بن جائے













