اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری
سنگین جر ائم میں ملوث آٹھ مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 13جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجربرآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ نو ن، تھا نہ کورال، تھا نہ بہار ہ کہو اور تھا نہ پھلگر اں پولیس ٹیموں نے پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مختلف بو ر کے پا نچ عددپستول معہ ایمونیشن اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران آ ٹھ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہاکہ پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان وما ل کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔