شرجیل میمن کوسندھ ہائیکورٹ سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا

 
0
92

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کوسندھ ہائیکورٹ سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمے میں نام مستقل ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے شرجیل میمن کی دوسری درخواست میں بھی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت شرجیل میمن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا، شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری امور کے سلسلے میں بار بار ملک سے جانا پڑتا ہے۔
راج علی واحد ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔