پاکستان میں بند کیے جانے والے پاک ترک اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء اور اساتذہ و دیگر عملے کیلئے خوشخبری

 
0
547

ترک حکومت نے پاکستان میں ترک اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کیلئے ترکی کے تعلیمی اداروں میں وظائف اور اساتذہ و دیگر عملے کی نوکریوں کو محفوظ رکھنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد جنوری 08 (ٹی این ایس): پاکستان میں بند کیے جانے والے پاک ترک اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء اور اساتذہ و دیگر عملے کیلئے خوشخبری، ترک حکومت نے پاکستان میں ترک اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کیلئے ترکی کے تعلیمی اداروں میں وظائف اور اساتذہ و دیگر عملے کی نوکریوں کو محفوظ رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک معارف فاؤنڈیشن پاکستان میں اپنے اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کی شرح سے چھوٹ دے گا، یتیموں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو وظائف دیے جائینگے، پاکستانی اساتذہ اپنی نوکریوں کو جاری رکھیں گے۔پاکستان میں سر گرم عمل دہشت گرد تنظیم فیتو کے اسکولوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے والے ترکی معاف فاؤنڈیشن نے ایک تحریری اعلان جاری کرتے ہوئے زیرِ تعلیم طلباء ، ملازمین اور تعلیمی نظام کے حوالے سے آگاہی کرائی ہے۔ طالب علموں کو موجودہ فیس کے اوپر 20 فیصد کی چھوٹ اکیڈمک کامیابی کے مطابق 25 تا 100 فیصد تک وظیفہ دیا جائیگا۔ علاوہ ازیں ہائی اسکول کو اچھے نمبروں سے پاس کرنے والے طالب علموں کو ترکی کی یونیورسٹیوں میں، انڈر گریجویشن ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے بھیجا جائیگا۔جو طالب علم اسٹیٹ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں گے ان کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کی جائیگی، ترک جامعات سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ان کو کیریئر بنانے میں معاونت اور رہنمائی بھی فراہم کی جائیگی۔ اعلامیہ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ترک اسکولوں میں تعلیمی معیار میں بہتری، ثقافتی ہم آہنگی اور ضروریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان میں پاکستانی اور ترک شہریوں سمیت تیسرے ممالک کے افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائینگے۔ جبکہ اسوقت ان اسکولوں میں ملازمت کرنے والے پرنسپل ، اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کی نوکریاں محفوظ ہوں گی۔