سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز گیس بحران کے ذمہ دار، وزیر اعظم نے دونوں ایم ڈیز کو برطرف کرنے کی ہدایت کر دی

 
0
3513

اسلام آباد جنوری 08 (ٹی این ایس): سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز گیس بحران کے ذمہ دار نکلے۔وزیراعظم نےسوئی ناردرن،سوئی سدرن کےایم ڈیزبرطرف کرنےکی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی کا سلسلہ منقطع کردیا جائے تاکہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کی جاسکیں ۔تاہم اس پر کراچی کی صنعتی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔اس ساری بحرانی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے تھے ،گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو وزیرِاعظم نے سوئی سدرن اورسوئی نادرن کے ایم ڈیزکے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوئی سدرن ، سوئی نادرن کے ایم ڈیز کیخلاف تحقیقاتی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرپیٹرولیم تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ دونوں ایم ڈیز کے خلاف انکوائری رپورٹ وزیر اعظم کو جمع کروا دی گئی ہے۔رپورٹ وزیر اعظم کی زیر صدارت توانائی اجلاس میں پیش کی گئی۔رپورٹ میں ایم ڈیز کو گیس بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نےسوئی ناردرن،سوئی سدرن کےایم ڈیزبرطرف کرنےکی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن کےایم ڈی امجدلطیف کوبرطرف کرنےکی ہدایت کر دی جبکہ وزیر اعظم کے حکم پر ایم ڈی سوئی سدرن امین راجپوت کوبھی برطرف کر دیا گیا ہے۔