وزیراعظم کا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے بعد ایک اور خلیجی ملک کا دورہ کرنے کا فیصلہ

 
0
587

سربراہ بحرین نیشنل گارڈ محمد بن عیسیٰ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے بحرین کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی

اسلام آباد مارچ 19 (ٹی این ایس): وزیراعظم کا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے بعد ایک اور خلیجی ملک کا دورہ کرنے کا فیصلہ، سربراہ بحرین نیشنل گارڈ محمد بن عیسیٰ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے بحرین کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور خلیجی ملک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے سربراہ بحرین نیشنل گارڈ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سربراہ بحرین نیشنل گارڈ محمد بن عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے سربراہ بحرین نیشنل گارڈ محمد بن عیسیٰ کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد بحرین کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے وزیراعظم کو بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ اس سے قبل سربراہ بحرین نیشنل گارڈ محمد بن عیسیٰ کی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان کی ملاقات ڈی ایچ کیو میں ہوئی۔ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پیشہ وارنہ امور بھی زیر غور لائے گئے۔دونوں سربراہان کا فوجی تعاون بڑھانے کا اتفاق ہوا ہے۔اس موقع پر لیفٹینیٹ جنرل شیخ محمد کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔سربراہ بحرین نیشنل گارڈ نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔