اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی کا نماز،تراویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد کے سیکور ٹی انتظاما ت کا جا ئزہ

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی کا نماز،تراویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد کے سیکور ٹی انتظاما ت کا جا ئزہ
ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے بریف کیا،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈی آئی جی محمد جواد طارق تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے نما ز،تر اویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے سیکیور ٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی،ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور افسران اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی،اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں