اسلام آباد (ٹی این ایس) بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملےکے تانے بانے افغانی فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین سے جاملے ‘ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اتحادالمجاہدین کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے دیگر دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں’ حافظ گل بہادرگروپ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے’ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ 4 مارچ 2025 کو رمضان المبارک کے دوران بھی اسی گروہ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا، 2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری بنوں میں فتنہ الخوارج نے حملہ کیا تھا، اس حملے میں میجر عدنان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا، میرعلی سمیت شمالی اور جنوبی وزیرستان میں متعدد حملوں کی ذمہ داری اس گروپ نےقبول کی، ان حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری بھی افغانستان سےکی گئی تھی’ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد عناصر افغان نژاد یا افغانستان سے مربوط نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے ہیں، دہشت گردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں،افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی سرپرستی خطے میں امن کی کوششوں کو مسلسل سبوتاژ کر رہی ہے













