اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے’ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کےلیےہرطرح کی کارروائی کرر ہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں، 70ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے اور کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے’ وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں ہونے والی یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی، یہ کارروائی 3 مختلف مقامات پر7جگہوں پر کی گئی جس میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 70کےقریب دہشت گرد مارے گئے ہیں’ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ا سکی عبوری حکومت اپنا فرض نبھانا نہیں چاہتے، دوحہ معاہدے میں افغانستان نے پوری دنیا کو باور کرایا تھا کہ افغان سرزمین کسی کےلیےبھی دہشت گردی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی، لیکن افغانستان دہشت گردی روکنے میں ناکام رہا’ افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کے جواب میں پاکستان نے افغانستان میں مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں میں افغانستان میں موجود دہشت گرد قیادت اور ان کے سہولت کار ملوث ہیں۔ دہشت گردوں نے حال ہی میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں کارروائیاں کیں