بلا اشتعال فائرنگ ٗ بھارتی ورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی لڑکی شہید ٗ دو شہری زخمی

 
0
456

راولپنڈی ستمبر 24(ٹی این ایس) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی لڑکی شہید اور 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی اور نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 22 سالہ خاتون تاشیبہ شہید ہوگئی۔فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔