درخت زمین پر صحت بخش زندگی گزانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں: ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122راولپنڈی ڈاکٹرعبدالرحمان

 
0
457

راولپنڈی اگست 15(ٹی این ایس)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی نے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن راول روڈ سے شجرکاری مہم کا آغازکر دیا۔ اس مہم کے تحت سنٹرل ریسکیو اسٹیشن راول روڈ میں پودے لگائے گئے جس میں ریسکیورز،ریسکیو افسران اور ریسکیو محافظ کی ٹیمز نے شرکت کی ۔

 

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122راولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمان ، ایمرجنسی آفیسر علی حسین ،ایمرجنسی آفیسرحمزہ علی خان اوردیگر افسران نے اپنے اپنے حصے کا پودالگایا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122راولپنڈی نے کہا کہ درخت زمین پر صحت بخش زندگی گزانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

درخت اور سبزہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور فضاء کو صحت مند بخش بناتے ہیں اور ریسکیور ز کو زندگیاں بچانے والاکہا جاتا ہے اس کی مناسبت سے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔شجرکاری موسمیاتی تبدیلیوں ماحول اور بیماریوں سے لڑنے خصوصاً سیلاب ، زمینی کٹاواور زمین کو پائیدار بنانے کے لیے اہمیت کے حامل ہے۔