الیکشن کمیشن نے حلقہ 60 کا الیکشن ملتوی کرکے غیر آئینی کام کیا، مجھے اور عمران خان کو ہرانےکی سازش کی جارہی ہے: شیخ رشید

 
0
424

راولپنڈی ، جولائی  22 (ٹی این ایس): سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت دنیا کی کوئی طاقت الیکشن نہیں روک سکتی، امید ہے الیکشن کمیشن آئینی راستہ اختیار کرے گا،الیکشن کمیشن نے حلقہ 60 کا الیکشن ملتوی کرکے غیر آئینی کام کیا۔

شیخ رشید نے این اے 60راولپنڈی میں الیکشن ملتوی ہونے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جارہاہے، مجھے اور عمران خان کو ہرانےکی سازش کی جارہی ہے،حلقے میں الیکشن ملتوی ہونے پرچیف جسٹس سے نوٹس لینے کا کہتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے آدمی اب بھی الیکشن کمیشن کے باہرتصدیق شدہ کاپی کے منتظر ہیں،ہم ہزار سے زائد ٹینٹس کا ٹھیکا دے چکے ہیں،الیکشن کمیشن نے اگرآئینی قدم اٹھایا تو کل ہائی کورٹ آکر بتائے،20 لاکھ الیکشن میں لگ چکا ہے،شیخ ہوں مجھے تو رات کو نیند نہیں آرہی،شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگریہ اختیار استعمال کرناتھا تو کیپٹن(ر)صفدرکے حلقے میں الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئے؟،بے شک حنیف عباسی کو جیل سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے،حنیف عباسی جمہوریت کا قیدی نہیں ،منشیات سمگلنگ میں قید ہواہے، انہوں نے کہا کہ کل میرے جلسے میں 2بارگولی چلائی گئی،کسی حلقے میں فائرنگ اور ہلاکت ہو تو آر او الیکشن روک سکتاہے،ساری رات بھی بارش ہوتی رہے لیاقت باغ میں جلسہ ہو گا، عمران خان بھی لیاقت باغ پہنچیں گے۔