پنجاب میں  الیکشن ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی پر  ایک ماہ کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواران کے 779 کارکن اور ساتھی گرفتار

 
0
308

لاہور، جولائی  22 (ٹی این ایس): پنجاب پولیس نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 24جون 2018سے لے کر 21جولائی 2018تک مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے خلاف802مقدمات درج کر کے779 کارکنوں اور ساتھیوں کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرتحریک انصاف کے خلاف182مقدمات، پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف198، متحدہ مجلس عمل اور دیگر سیاسی جماعتوںکے خلاف285،پیپلز پارٹی کے خلاف22اور آزاد امیدواروں کے خلاف 115مقدمات درج کر کے تحریک انصاف کے 143 ، پاکستان مسلم لیگ ن کے242،متحدہ مجلس عمل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے 275، پیپلز پارٹی کے16جبکہ آزاد امیدواروں کے 103کارکنوں اور ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروںکے خلاف اسلحہ کی نمائش پر 187مقدمات ، آتش بازی پر 66، بغیر اجازت کارنر میٹنگ پر58،غیر قانونی ریلی پر 50، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 54، لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال پر119، اقدام قتل پر 7، 4thشیڈولرز کے خلاف 5، غیر قانونی سائز کے بورڈ لگانے اور دیگر خلاف ورزیوں پر144 مقدمات درج کیے گئے۔