وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری کی ملاقات۔

 
0
295

لاہور مئی 20 (ٹی این ایس): ملاقات میں سیاسی امور اورمیڈیا کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن کے پراپیگنڈے بارے بات چیت ہوئی جس پر فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے پراپیگنڈے کا موثرانداز میں جواب دیا جائے گا۔ سابق دور میں مختلف محکموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کوعوام کے سامنے لایا جائے گا۔ حکومت اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھر پور مقابلہ کرے گی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد چند دن کا مہمان ہے۔ بہت جلد غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں، منفی پراپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔ باشعور عوام مستردعناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے۔ قوم اس مشن میں ہمارے ساتھ ہے۔ معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔ سید صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ملک کی نہیں بلکہ لوٹ مار کی دولت بچانے کی فکر ہے۔ ملک کی خراب معاشی صورتحال کی ذمہ دار مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی ہیں۔ ہم پاکستان کو لوٹنے والوں کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔