احتساب عدالت کا جعلی اکائونٹس کیس میں چوتھے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر مناہل مجید اور اعجاز میمن کو پیش کر نے کاحکم

 
0
492

اسلام آباد مئی 20 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں چوتھے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر مناہل مجید اور اعجاز میمن کو پیش کر نے کاحکم دیا ہے ۔ پیر کوجعلی اکائونٹس کیس میں نیب کی جانب سے دائر چوتھے ریفرنس پر پہلی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت کے دور ان نامزد 13ملزمان میں سے 10 ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم خواجہ عبدالغی مجید کو پیش نہیں کیا جا سکا ۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ خواجہ عبدالغی مجید کراچی ملیر جیل میں قید ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اگلی سماعت پر خواجہ عبدالغی مجید کے پروڈکشن آڈر جاری کریںگے ۔ مناہل مجید احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئی جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ۔ دور ان سماعت اعجاز احمد میمن بھی غیر حاضر رہے عدالت نے اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
سابق سیکرٹری اعجاز احمد ، حسن علی میمن، علی اکبر ابڑو، اطہر نواز درانی،عبدالحلیم،محمد رمضان،ذیشان حسن،صدیق سلیمانی اور ہریش احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔جج محمد ارشد ملک نے کہاکہ یہ بھی جعلی اکاؤنٹس والا ریفرنس ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ جی یہ بھی جعلی اکاؤنٹس والا ریفرنس ہے۔ جج ارشدملک نے استفسار کیا کہ یہ کتنے ریفرنسز ہیں جعلی اکاؤنٹس والے۔نیب پرامیکیوٹرنے بتایاکہ چار ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں، 3 ریفرنسز آپ کے کورٹ میں ہیں ،ایک جج محمد بشیر کے عدالت میں۔ بعد ازاں مذید ریفرنس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی گئی