راولپنڈی (ٹی این ایس) سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ہلال امتیاز (ملٹری) اور ڈاکٹر مرزا عامر خورشید کو نیشنل پیس ایوارڈ اور بہترین کارکردگی کا ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا

 
0
8

راولپنڈی – 11 مارچ، 2026 (ٹی این ایس) -(عدنان حمید) نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل، حکومت پاکستان کی جانب سے ایک امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ہلال امتیاز ملٹری اور صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاکستانیت، انصاف، صبر، تحمل اور برداشت کے فروغ پر روشنی ڈالی۔

 

چیئرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل میاں عبدالوحید نے امن کی اہمیت اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار پر زور دیا۔ ڈاکٹر مرزا عامر خورشید، سیکرٹری بین الاقوامی امور NPJC پاکستان نے امن و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہترین معاشرہ وہ ہے جس میں انصاف ہو اور احسان کا جذبہ بھی موجود ہو۔

تقریب میں سینئر صحافیوں سردار مراد علی خان، روحیل اکرام، ملک کفایت حسین، سید اعجاز حسین شاہ، طلال سلیم، تنویر چوہدری، شبیر بلوچ، انجینئر ریان رشید اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کو نیشنل پیس ایوارڈ 2026 اور ڈاکٹر مرزا عامر خورشید بیگ کو امن اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے خدمات پر بہترین کارکردگی کے ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔