اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا مالی بحران سے نکلنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کا سہارا لینے کا فیصلہ

 
0
844

اسلام آباد ستمبر 24 (ٹی این ایس) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے وفاقی دارلحکومت کے دیہی علاقوں کی 32یونین کونسلوں کے لیے 10ارب روپے کا سپلیمنٹری بجٹ طلب کرلیا ہے دیہی علاقوں کے لیے سکمیں آئی سی ٹی کے شعبہ لوکل گورنمنٹ نے تیار کی ہیں پی سی ون مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات سے قبل دیہات کو فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) کی انتظامیہ نے مالی بحران سے نکلنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کا سہارا لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لیے ایم سی آئی نے چیف کمشنر اسلام آباد کے دفتر کو درخواست کی ہے کہ وہ اسلام آباد انتظامیہ کے زیر کنٹرول مقامی و دیہی ترقی کے شعبے کے زریعے اسلام آباد کے دیہات کی 32یونین کونسلوں کی ترقیاتی سکیموں کا پی سی ون بنوائیں اور اسی شعبے کے ہیڈ سے وفاقی حکومت سے 10ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے جو وزارت داخلہ کے زریعے ارسال کی گئی ہے واضح رہے کہ اسلام آباد میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے رولز آف بزنس اور شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ دو سال گزرنے کے باوجود تاحال نہیں بن سکے ہیں جس کے باعث وزارت خزانہ نے ایم سی آئی کو کسی بھی قسم کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ تفویض کرنے سے معذرت اختیار کررکھی ہے اس زریعے کے مطابق ایم سی آئی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کے ہیڈ کے زریعے دیہات کے لیے ترقیاتی سکیموں کے فنڈز لینے کے اصولی فیصلہ کیا ہے تاکہ آئند ہ عام انتخابات سے قبل دیہات کی سکیموں پر کام کیاجاسکے ایم سی آئی کے ایک سنےئر عہدیدار نے اس نمائندے کو بتایا کہ دیہی علاقوں کی سکیمیں ڈپٹی کمشنر آفس کے زریعے تیار کروائی گئی ہیں اسلام آباد کی مقامی و دیہی حکومت کے شعبے نے دیہات کے لیے بنائی گئی سکیموں کے پی سی ون تیار کیے ہیں جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ترقیاتی کام سی ڈی اے کے فنڈز سے ایم سی آئی کرے گی۔