صوبہ خیبرپختو نخوا میں اب تک 33افرادڈینگی سے دم توڑچکے

 
0
356

پشاور ستمبر 24(ٹی این ایس )ڈینگی رسپانس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختون خوا میں اب تک 33افرادڈینگی سے دم توڑچکے ہیں،جبکہ 365مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آج صوبے کے مختلف اسپتالوں میں1200سے ز ائدافرادکے ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں 307نئے کیسزسامنےآئے ہیں،  جبکہ 120متاثرہ مریضوں کومختلف اسپتالوں میں داخل کرایاگیا۔