کراچی (ٹی این ایس) سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہوگئی

 
0
6

کراچی (ٹی این ایس) : سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے ساتھ ساتھ چاندی بھی مزید مہنگی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 152ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج مسلسل دوسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 15ہزار 200روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 79ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13ہزار 031روپے بڑھ کر 4لاکھ 10ہزار 889روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 370 روپے کے اضافے سے 7ہزار 824 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 707روپے ہو گئی۔