اسلام آباد (ٹی این ایس) موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہوں کے دو ارکان گرفتار

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس)  موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہوں کے دو ارکان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فون، مو ٹر سائیکل اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد.ملزمان کے خلاف متعدد مقدما ت درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ شمس کا لو نی اور تھانہ ترنو ل پولیس نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گروہوں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، مو ٹر سائیکل اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعددمقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کاانکشاف کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے