اسلام آباد (ٹی این ایس) صدر مملکت نے پاور سیکٹر ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزازات دینے کی منظوری دے دی

 
0
9

اسلام آباد (ٹی این ایس) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر پاور سیکٹر میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت کی منظوری سے 10 اراکین کو ستارۂ امتیاز اور 5 اراکین کو تمغۂ امتیاز عطا کیا جائے گا۔