کراچی (ٹی این ایس) کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

 
0
7

کراچی (ٹی این ایس)  کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا پولیس کے مطابق بنارس پل کے قریب ایس ایچ او شہباز خان کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت سیف اللہ ولد احمد جان اور بلال ولد نواب علی خان کے ناموں سے ہوئی ہے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور وہ مختلف تھانوں میں درج سنگین مقدمات میں مطلوب رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کی شناخت کی تصدیق ہوئی ہے۔