کراچی (ٹی این ایس) سیکریٹری صحت سندھ کا سول اسپتال کراچی کا دورہ، ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ

 
0
5

کراچی (ٹی این ایس)  کراچی سیکریٹری صحت سندھ، جناب طاہر حسین سانگی نے ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجوزہ اسپتال ماسٹر پلان کے نفاذ اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی دورے کے دوران سیکریٹری صحت نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے نمائندگان سے ملاقات کی اور ویئر ہاؤس کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر سائوتھ کی ٹیم کو بھی سروسز اسپتال کے احاطے میں خستہ حال عمارتوں کی مسماری کے لیے متحرک کیا گیا تاکہ آئندہ ترقیاتی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ ہو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے او پی ڈی کی منتقلی کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی، تاکہ مجوزہ میڈیکل ٹاور کے لیے جگہ خالی کی جا سکے اور منصوبے پر کام کا آغاز ممکن بنایا جا سکے۔سیکریٹری صحت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات کے مطابق کام کی رفتار تیز کی جائے،محکموں کے مابین تعاون کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت میں شروع کیا جائے