اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس ہائی سکیورٹی زون میں واقع عدالتوں کے موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس)  اسلام آباد پولیس ہائی سکیورٹی زون میں واقع عدالتوں کے موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے ہائی سکیورٹی زون میں واقع عدالتوں کی موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشا ن حیدر نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دی کہ ہائی سکیورٹی زون میں اہم سرکاری دفاتر،اعلیٰ عدالتیں اور سفارت خانے واقع ہیںجن کی حفاظت کویقینی بنانا ہے۔تمام افسران و جوان امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے پوری تندہی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔کسی کوعوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں پولیس ہیلپ لائن”پکار- ”15 پر اطلاع کریں