اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں تعمیراتی کام کے حوالے سے ڈائیورشنز پلان جاری کر دیا۔شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔تمام افسران شہر میں ٹریفک کی روانی کی برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کو متاباد ل راستوں کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں تعمیراتی کام کے حوالے سے ڈائیورشنز پلان جاری کر دیا۔یہ ڈائیورشن پلان بتاریخ 31 مارچ 2026 سے پروجیکٹ کے مکمل ہونے تک نافذالعمل رہے گا۔شہریوںکی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔تعمیراتی کام کے حوالے سے اتاترک ایونیو پر ایکسپریس چوک سے ایوب چوک (آغا خان روڈ) تک ڈائیورشن ہوگی۔اتاترک ایونیو ایکسپریس چوک سے لے کر ایوب چوک تک ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا۔اس طرح جناح ایونیوسے میریٹ ہوٹل آنے جانے کے لئے چائنہ چوک ، پریس کلب روڈ، سپر مارکیٹ سے آغا خان روڈ کا استعمال کریں گے جبکہ خیابان سہروردی وایمبیسی روڈ سے میریٹ ہوٹل آنے جانے کے لئے شہید ملت روڈ ، چائنہ چوک انڈر پاس سے پریس کلب روڈ و آغا خان روڈ کا استعمال کریں گے۔مزید سری نگر ہائی وے سے سیکرٹریٹ آنے جانے کے لئے سرینہ چوک سے گلوب چوک اور سیکرٹریٹ چوک کا استعمال کریں گے۔سیونتھ ایونیو سے مارگلہ روڈ استعمال کرتے ہوئے شاہراہ دستور سے سیکرٹیریٹ آ جا سکتے ہیں جبکہ سیکٹر ایف سکس کے رہائشی حضرات سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ کو متبادل راستہ کے طور پر استعمال کریں۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو ں گے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانفرنس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایم ر یڈیو92.4 اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے بھی شہریوں کو تمام تر صورت حال سے باخبر رکھے جائے گ













