اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،تقرری و تبادلے

 
0
392

اسلام آباد ستمبر 5(ٹی این ایس)نئی حکومت کے قیام سے وفاقی بیورو کریسی میں افسران کی تقرری و تبادلے جاری ہیں،بدھ کے روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق  پاکستان پولیس سروسز کے گریڈ 21 کے افسر حسین اصغر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں ،جبکہ نیشنل ہائی وی اتھارٹی اینڈ موٹر ویز پولیس میں تعینات گریڈ 20 کے افسر محمد وقار عباسی کا تبادلہ ایف آئی اے میں کر دیا گیا ہے۔