راولپنڈی (ٹی این ایس) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے سول سوسائٹی ممبران نے محکمہ داخلہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سول سوسائٹی اور حکومت کے درمیان شراکت داری کے فروغ، عوامی فلاح کے جاری منصوبوں، نوجوانوں کی ترقی اور آگاہی پروگرامز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس عظیم مقصد کے حصول میں معاشرے کے تمام طبقات کی یکساں اہمیت ہے














