راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ نصیر آباد پولیس کی کارروائی، جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والا شخص گرفتار

 
0
7

راولپنڈی (ٹی این ایس)  تھانہ نصیر آباد پولیس کی کارروائی، جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والا شخص گرفتار،جعلی کرنسی 1 لاکھ 77 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والے شخص کو گرفتارکرلیا،زیر حراست شخص سے جعلی کرنسی 1 لاکھ 77 ہزار روپے برآمد ہوئے،متن مقدمہ کے مطابق نصیر آباد پولیس کودوران گشت اطلاع موصول ہوئی کہ ایک مشکوک شخص جعلی کرنسی استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، نصیر آباد پولیس نے مشکوک شخص کو چیک کیا تو مزکورہ کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی، نصیر آباد پولیس نے مزکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لے کر جعلی کرنسی قبضہ پولیس میں لے لی،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھاکہ جعلسازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔