اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس)  آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد۔ دارالحکومت میں سکیورٹی کے مجموعی انتظامات، بالخصوص غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیاگیا،تمام متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں، آئی جی اسلام آباد کی افسران کو ہدایت۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور ایف سی کے سینئر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے مجموعی انتظامات، بالخصوص غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا،اسی طرح بین الصوبائی ہم آہنگی کو مزید موثر بنانے، مشترکہ آپریشنز کو بہتر انداز میں ترتیب دینے، حساس مقامات کی نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کو بھی موثر اور منظم بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے، آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں، جبکہ سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہترین انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کے تحفظ کے ساتھ غیر ملکی مہمانوں کو محفوظ اور پر امن ماحول فراہم کیا جا سکے،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں افسران تمام تر موجودہ وسائل کو بروئے کار لائیں اور ہمہ وقت فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ تمام تر سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر موثرعملدرآمد کو یقینی بنا یاجاسکے۔