الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست مسترد کردی

 
0
516

اسلام آباد جون 13(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی بنچ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کی سماعت کی، مسلم لیگ کے وکیل نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کے سربراہ سیف اللہ خالد کا حافظ سعید سے کوئی تعلق نہیں، ملی مسلم لیگ کے عہدیداران کے خلاف کسی جگہ کوئی ایف آئی آر درج نہیں۔الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست مستردکردی۔