روس اور یوکرائن کے درمیان تعطل شدہ امن عمل کے دوبارہ آغاز کا اعلان

 
0
1098

برلن13 جون (ٹی این ایس) روس اور یوکرائن نے طویل عرصے سے تعطل کے شکار امن عمل کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا۔ برلن کی میزبانی میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشرقی یوکرائن کے تنازع کے حل کے لیے نئی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دوسری جانب جرمنی اور فرانس نے اس پیش رفت کا محتاط انداز میں خیرمقدم کیا ہے۔