کرسٹیانو رونالڈو کے اینیمیٹڈ کردار پر کارٹون فلم سیریز تیار کی جائے گی

 
0
632

میڈرڈ12مئی(ٹی این ایس) رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو ’ اینیمیٹڈ ‘ کردار کے طور پر سپرہیرو کارٹون سیریز میں جلوہ گر ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق رونالڈو کا یہ کردار پبلشنگ، کومکس، گیمنگ اور ڈیجیٹل کونٹینٹ میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس مقصد کیلئے رونالڈو نے انیمیشن پروڈیوسر گرافک انڈیا اور موبائل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی سے پارٹنر شپ کی جو کارٹون سیریز تخلیق کرے گی،اس کی ریلیز سے متعلق ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے۔