سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کزن میرج کی مخالف کر دی

 
0
7966

لاہور 12مئی(ٹی این ایس) ٹی وی ، تھیٹر اور فلموں کے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کزن میرج کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی سب سے زیادہ شرح کزن میرج کے نتیجے میں سامنے آئی ہے اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ انکے والدین کو بھی شدید اذیب برداشت کرنی پڑتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ کزن میرج سے قبل لڑکے اور لڑکی کے میڈیکل ٹیسٹ ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر جہاں تک بھی ہو سکے میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی بھرپور مدد کے لئے کوشاں رہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلے موبائل ہسپتال کے لئے جدوجہد کی ہے اور اب کیئر اینڈ کیئر کے پلیٹ فارم سے پہلی فری موبائل ٹیسٹ لیبارٹری کے ذریعے تھیلیسیمیا کے فری ٹیسٹ ہوں گے جس کے لئے میں ایک بڑی ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔