وقت سے پہلے انتخابات سے حکمرانوں کو  سیاسی شہادت کا موقع ملے گا،سراج الحق

 
0
15106

لاہور،ستمبر 25 (ٹی این ایس ):جماعت اسلامی کے امیر  سینیٹر سیراج الحق نے  عمران خان کے مطالبہ کہ ملک میں نئے انتخابات کئے جانے چاہئے، سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخاب سے حکمرانوں کو  سیاسی شہادت کا موقع ملے گا۔
منصورہ میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر سیراج الحق نے کہاہے کہ الیکشن کسی ایک جماعت کامسئلہ نہیں ہے،فوری انتخابات کے  حوالے سے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،موجودہ اسمبلیوں کو  مدت پوری کرنا چاہیے مدت پورا کرنا آئین کا بھی تقاضا ہے،حکومتیں ختم کرکے قبل از وقت شہادتوں کا موقع نہیں دینا چاہیے۔
سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ ایک فرد کیلئے ترمیم بادشاہت ہے جمہوریت نہیں،الیکشن بل فوری طورپر  واپس ہونا چاہیے،حکومت نے اپنے مفاد میں ترمیم کرکے انتخابی عمل پر شب خون مارا،اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے
انہوں نے کہاکہ آئین کی دفعہ باسٹھ،تریسٹھ میں نا  اہل ہوئے شخص کو پارٹی  سربراہ بناناسپریم کورٹ کے فیصلوں پر شب خون ہے،حکومت نے سینٹ میں انتخابی اصلاحات کے بل کو خود مشکوک بنادیا ہے،
لائن آف کنٹرول پر خراب صورتحال  کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کے  اس کی طرف سے بھارت کو وہ جواب نہیں مل رہا جو دینا چاہیے،ہماری حکومت کی پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے مسئلے پر بھی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،پاکستانی حکومت برما کے سفیر کو ملک بدر کرےاور سفارت خانے کو بند کرے۔