چار سالوں میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے،اسدقیصرکا دعویٰ

 
0
22347

پشاور،ستمبر(ٹی این ایس) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے اختیارت کو نچلی سطح پر منتقل کیا جبکہ پولیس ایکٹ کے ذریعے پولیس کو خودمختار بنا دیا ہے۔خیبر پختونخوا سمبلی میں دیگر صوبوں سے آئے ہو پارلیمنٹیرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی عوام کی امانت ہوتی ہے یہاں آکر تمام نما ئندے صرف عوام کے بارے سوچھتے ہیں انہوں نے کہا اسمبلی ہمارا گھر ہے یہاں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سب کو ساتھ لیکر چلے یہی وجہ ہے کہ ہم نے اب تک 150 سے زائد قوانین پاس کرائے ہیں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہروں کیساتھ دیہات میں بھی ترقیاتی کام ہوسکے یہی وجہ ہے کہ ہم نیابھی تک اپنے بلدیاتی نمائندوں کو 80 بیلین روپے جاری کئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبوں سے ہمارا لوکل گورنمٹ ایکٹ بالکل مختلف ہے جبکہ پولیس ایکٹ کے ذریعے ہم پولیس کو خودمختار بنایا اور اس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کردیا ہے۔