اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ

 
0
9

اسلام آباد (ٹی این ایس)  آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ ۔آئی جی اسلام آباد نے ریڈزون میں وینیوز کے سکیورٹی انتظامات ،داخلی و خارجی راستوں اور اہم سرکاری اداروں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔تمام افسران کو سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت اور موثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ریڈ زون ،وینیوز کے سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں اور اہم سرکاری اداروں کے حفاظتی اقدامات کا ازسرِ نو تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کی نوعیت اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر، مربوط اور فول پروف بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور اپنی ذمہ داریاں انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے،جدید ٹیکنالوجی سے لیس آلات کا استعمال یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو مو¿ثر بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر کے اہم مقامات، حساس تنصیبات اور داخلی و خارجی راستوں کی سیف سٹی اسلام آباد کے جدید سرویلنس کیمروں کے ذریعے چوبیس گھنٹے نگرانی جاری ہے جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے شہر بھر میں تمام سرگرمیوں کی بھی نگرانی عمل میں لائی جا رہی ہے۔مزید برآں شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع اور مربوط ٹریفک پلان کے تحت اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ متبادل راستوں کے بارے میں شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کریں اور غیر ضروری رکاوٹوں سے گریز کریں ۔ ٹریفک کے دباو¿ کو کم کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے اور رش والے مقامات پر خصوصی نگرانی رکھی جائے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع “پکار “15-پر دیں۔آخر میں آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے غیر ملکی وفود کو بہترین اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی، جبکہ ملکی وقار، سلامتی اور مثبت تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔