اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی دارالحکومت کے علاقہ کھنہ پل میں دکانداروں اور ہوٹل مالکان سمیت دیگر کاروباری مراکز نے پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی کر دی،خوردونوش اشیا ،کی قیمت راتوں رات اضافہ کر دیا گیا،ہوٹلز مالکان نے روٹی کا وزن کم کر کے دال سبزی گوشت کی قیمت بھی بڑھاتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو چکمہ دے رکھا ہے،ہوٹلوں پر ناقص کھانہ فوڈ اتھارٹی کے لیے کھلا چیلنج بن گیا ہے،معلومات کے مطابق کھنہ پل ایریا میں درجنوں ہوٹلز مالکان نے ناقص کھانا کی رٹ تو پہلے سے قائم رکھی تھی تاہم اب تو روٹی کا وزن بھی کم کر کے شہریوں کے سینوں پر منگ دلنے کا کام شروع کر دیا گیا،فوڈ اتھارٹی کا عملہ پہاڑ اوجھل کا مصداق ہو چکا ہے،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹرز میں تو پرائس کنٹرول رٹ بحال ہوچکی تاہم گردونواح میں اقدامات ندارد ،دوسری جانب جنرل سٹوروں پر گھی پتی اور سگریٹ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے بالخصوص کھنہ پل صمن چوک سروس روڈ پر دکاندار مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے،عام شہریوں نے اسلام آباد انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوڈ اتھارٹی اور مذکورہ علاقے کے مجسٹریٹ کو دفاتر تک محدود نہ رکھا جائے عوام کے مسائل پر بھی توجہ دی جائے













