بھکر (ٹی این ایس) فیسکو ریجن کے ضلع بھکر اور تمام تحصیلوں میں بجلی کی عید الفطر سے لیکر اب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے عام شہریوں ،کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،

 
0
5

بھکر (ٹی این ایس) فیسکو ریجن کے ضلع بھکر اور تمام تحصیلوں میں بجلی کی عید الفطر سے لیکر اب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے عام شہریوں ،کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،

دن رات بجلی کی بار بار بندش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس کے موسم میں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے اور کوئی شیڈول بھی جاری نہیں کیا جاتا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ دکانداروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے جبکہ طلبہ کو امتحانات کی تیاری میں دقت کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے کیونکہ بجلی نہ ہونے سے موٹریں نہیں چل پاتیں۔ ہسپتالوں اور کلینکس میں مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

شہریوں نے واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کے لیے واضح شیڈول جاری کیا جائے تاکہ لوگ اپنے معمولات اس کے مطابق ترتیب دے سکیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بھکر کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دیا جائے یا کم از کم غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ بند کر کے ریلیف فراہم کیا جائے