بچیوں سےزیادتی اور انکی ویڈیوبنانےوالاجنسی درندہ  اور اسکا ساتھی گرفتار

 
0
341

گوجرانوالہ، مارچ  16 (ٹی این ایس) : گوجرانوالہ میں بچیوں سے جنسی زیادتی کا اسکینڈل بے نقاب ہو گیا ۔کولہووالامیں بچیوں سےزیادتی اور انکی ویڈیوبنانےوالاملزم  اور ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم راشد اور طارق ویڈیوکےذریعےبچیوں کوبلیک میل کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق  ملزم راشد کولہووالا میں ویڈیو سنٹر کا مالک ہے جو کمسن بچیوں کو ورغلا کر ان کے ساتھ زیادتی کرتا تھا اور ویڈیو بھی  بناتا ۔ اس گھناؤنے دھندے میں  طارق بھی  اُس کے ساتھ  ملوث تھا۔

پولیس نے کارروائی کر کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ،پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

متاثرہ افراد کی جانب سے پولیس کو ملزموں کے خلاف کوئی  درخواست وصول نہیں ہوئی۔