رحیم یارخان (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان کی نو منتخب گورننگ باڈی کی باوقار تقریبِ حلف برداری، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور میاں عامر شہباز نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لی

 
0
9

رحیم یارخان (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان کی نو منتخب گورننگ باڈی کی باوقار تقریبِ حلف برداری، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور میاں عامر شہباز نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، یادگاری شیلڈز کی تقسیم کی گئیں، شہری مسائل کے حل اور مثبت امیج اجاگر کرنے میں انتظامیہ اور صحافی برادری کا باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کا خطاب، پریس کلب کی نئی قیادت صحافتی اقدار کو مضبوط کرے گی، میاں عامر شہباز، تاجر، وکلاء اور صحافی سچ کے علمبردار ہیں، ولید نثار، مبشر لاڑ،
ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان کی نو منتخب گورننگ باڈی برائے سال 2026 کی حلف برداری کی ایک پروقار اور شاندار تقریب سرینا ایونٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور ممبر ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب و ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) میاں محمد عامر شہباز تھے، جنہوں نے نو منتخب باڈی سے حلف لیا۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، چیمبر آف کامرس، ڈسٹرکٹ بار، انجمن تاجران سمیت تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کا کردار ہمیشہ مثبت اور ذمہ دارانہ رہا ہے۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل باہمی تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں شہری مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جس میں صحافیوں کی نشاندہی اور مثبت تنقید کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے صدر راؤ نعمان اسلم، سینئر نائب صدر جاوید اقبال، نائب صدر شیخ جہانگیر اشرف، جنرل سیکرٹری سکندر زماں چودھری، جوائنٹ سیکرٹری چودھری محمد حفیظ، فنانس سیکرٹری عزیرالحق چودھری اور انفارمیشن سیکرٹری چودھری وسیم امیر سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر میاں محمد عامر شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی یہ نئی قیادت یقیناً صحافتی اقدار کو مزید مضبوط کرے گی اور عوامی مسائل کو ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ علاقائی مفاد اور شہر کی ترقی کے لیے تمام طبقات کو مل جل کر چلنا چاہیے۔ انہوں نے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران رفعت شیخ، بلال حبیب، حیات خاور، رانا محمد عثمان، غلام حسن مہر، غلام مصطفیٰ، حسین احمد اور جام شبیر احمد سے حلف لیا، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری ولید احمد نثار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور صحافیوں کا رشتہ باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ٹیم کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ضلع کے مثبت امیج کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جام مبشر نذیر لاڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء اور صحافی معاشرے میں سچ اور انصاف کے دو مضبوط ستون ہیں۔ ہمارا مشترکہ مقصد قانون کی بالادستی ہے اور وہ اس مقصد کے لیے پریس کلب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ، ممبر ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد عامر شہباز، سابق ایم پی ایز ، چودھری محمد شفیق، چودھری محمود الحسن چیمہ، چودھری محمد عمر جعفر، وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر انجینئر ڈاکٹر عامر اعظم خان، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری ولید احمد نثار، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جام مبشر نذیر لاڑ ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، پرنسپل خواجہ فرید گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد اختر شاہین، ایس پی انویسٹیگیشن شاہد نذیر، سابق صدور ڈسٹرکٹ پریس کلب، ضلعی آفیسران سمیت معروف کاروباری و سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی یادگاری شیلڈز پیش اور روایتی اجرکیں پہنائیں گئیں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جرنلسٹ کو بھی شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئےجس سے تقریب کی خوبصورتی اور وقار میں مزید اضافہ ہوا۔ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصب انکے لیے ایک بڑی ذمہ داری اور امتحان ہے۔ وہ صحافتی اخلاقیات کی پاسداری کرتے ہوئے مظلوم کی آواز بنیں گے اور پریس کلب کو ایک فعال اور باوقار ادارہ بنائیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ علاقائی مسائل کے حل اور امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ ضلع کی تعمیر و ترقی میں صحافت اپنا بھرپور حصہ ڈال سکے۔جنرل سیکرٹری سکندر زماں چودھری نے حلف برداری کی تقریب میں ضلعی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ نو منتخب ٹیم ممبران کی فلاح و بہبود اور ادارے کی بہتری کے لیے دن رات کام کرے گی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر سدھو نے احسن طریقے سے نبھائے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا، جہاں شرکاء نے باہمی گفتگو کرتے ہوئے اس تقریب کو ضلع کی صحافتی تاریخ کا ایک یادگار ایونٹ قرار دیا۔


کیپشن:
رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ پریس کلب کی گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری سے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ، میاں محمد عامر شہباز، چودھری ولید احمد نثار، جام مبشر نذیر لاڑ ایڈووکیٹ، صدر راؤ نعمان اسلم، جنرل سیکرٹری سکندر زماں چودھری اور جی ایم حیدر سدھو خطاب کر رہے ہیں۔

رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ پریس کلب کی گورننگ باڈی سے مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور میاں محمد عامر شہباز حلف لے رہے ہیں۔

رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ پریس کلب کی گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری میں سیاسی و سماجی، کاروباری شخصیات، آفیسران سمیت مختلف مکاتب سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔