اسلام آباد (ٹی این ایس) برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں پاک نیٹو ملٹری اسٹاف مذاکرات کا 12واں دور ہوا

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس)  برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں پاک نیٹو ملٹری اسٹاف مذاکرات کا 12واں دور ہوا پاکستان کی طرف سے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا جبکہ نیٹو کی طرف سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ملٹری سٹاف کوآپریٹو سکیورٹی ڈویژن میجر جنرل ایرے انگوڈر نے قیادت کی دونوں فریقوں نے پاک نیٹو فوجی تعلقات ‘ علاقائی سلامتی’ تربیت، تعلیم اور ورزش کی سرگرمیاں’ انٹرآپریبلٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا. پاکستانی وفد نے بیلجیئم کے مونس میں نیٹو کے اتحادی کمانڈ آپریشنز ہیڈ کوارٹر شیپ(shape) کا بھی دورہ کیا