کراچی (ٹی این ایس) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) سندھ کے ایک وفد نے آج محکمہ صحت کے اسپیشل سیکریٹری جناب جمشید عالم میمن سے ملاقات کی، جس میں صوبائی صحت کے شعبے میں فوری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں ڈاکٹر محبوب نوناری (چیئرمین)، ڈاکٹر روشن چانڈیو (صدر)، ڈاکٹر مہران خان شر (وائس چیئرمین)، اور ڈاکٹر عمار دانش (صدر وائی ڈی اے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر) شامل تھے اس موقع پر وائی ڈی اےکی قیادت نے اسپیشل سیکریٹری کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔اہم نکات:سیکیورٹی اور تحفظ:وفد نے طبی عملے کو کام کی جگہ پر تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے ہیلتھ کیئر سیکیورٹی بل کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا۔مالی اصلاحات:میڈیکل آفیسرز (MOs)، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز (PGs)، اور ہاؤس آفیسرز (HOs) کی تنخواہوں اور وظیفوں میں موجودہ معاشی حالات کے مطابق نظرثانی کی باضابطہ درخواست کی گئی۔ہیلتھ انشورنس کارڈز:YDA نے ہیلتھ انشورنس کارڈز متعارف کرانے کی تجویز دی تاکہ ہیلتھ کیئر ورکرز نجی اسپتالوں میں محفوظ اور فوری طبی سہولیات حاصل کر سکیں۔جناب جمشید عال میمن نے YDA کی کوششوں کو سراہا اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ صحت سیکیورٹی بل پر فعال طور پر کام کر رہا ہے اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق مالی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ دونوں فریقین نے مسائل کے جلد حل کے لیے مسلسل رابطے پر اتفاق کیا۔













