اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔سنگین جرائم میں ملوث 09مجرم اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثرکریک ڈاو¿ن جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ شالیمار، تھانہ سنگجانی،تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ نون، تھانہ کھنہ، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ پھلگراں اورتھانہ شہزاد ٹاو¿ن پولیس ٹیموں نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 650 گرام چرس،772 گرام ہیروئن اورمختلف بور کے 10عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 09مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔















