اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔25 مشکوک افراد اور20موٹر سائیکل مزید جانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران 785افراد،271گھرانوں،30 دوکانیں،13ہوٹل،347مو ٹرسائیکلوں اور99گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ 25 مشکوک افراد اور 20موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر اطلاع دیں۔













