اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک کا ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کے ہمراہ شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک کا ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کے ہمراہ شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی اور مو¿ثر ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے ہمراہ شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناکہ بندی کو مزید مو¿ثر اور بامقصد بنایا جائے۔ تمام افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مو¿ثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔سی ٹی او اسلام آباد نے تمام افسران کو شاہراہوں پر مو¿ثر ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے اور شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے افسران کو ٹریفک سے متعلق مزید ضروری ہدایات بھی جاری کیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و جوان شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی کے تمام اقدامات اسی مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔