اسلام آباد (ٹی این ایس) واہگہ با رڈر شام کی پریڈ میں حب الوطنی کے نعروں سے ہجوم کو جوش دلانے والے محمد شفیق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، وہ 2002 سے واہگہ بارڈر کی تقریب میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے۔ اپنے بلند و بالا ترانے اور مخصوص انداز کے ساتھ، شفیق روزانہ کی پریڈ میں ایک جانی پہچانی شخصیت بن گیا، واہگہ با رڈر پر ملک بھر سے آنے والے شائقین کو ہمیشہ چارج رکھا’ واہگہ کے قریب جلو موڑ کے علاقے کا رہائشی شفیق ایک مقامی بیکری میں کام کرتا تھا اور روزمرہ کا کام مکمل کرنے کے بعد معمول کے مطابق پریڈ میں شرکت کرتا تھا اور اسے اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنا کررکھا’ امحمد شفیق کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں رانجھا جھومٹ جلال پہنچایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ان کی رحلت پر پورے علاقے میں سوگ کا سماں ہے جبکہ واہگہ بارڈر پر آنے والے بہت سے شائقین نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا













